3

خبر شامل کرتے ہیں نوشہروفیروز سےرپورٹ راناریاض الحسن. ایس ایچ او پھل محمد اشرف میمن کی پولیس پارٹی کے ہمراہ دبنگ کاروائی

خبر شامل کرتے ہیں نوشہروفیروز سےرپورٹ راناریاض الحسن. ایس ایچ او پھل محمد اشرف میمن کی پولیس پارٹی کے ہمراہ دبنگ کاروائی
دو ہفتے قبل چھینی گئی 3 موٹر سائیکلیں برامد کرالی ملزمان گرفتار
ملزمان سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ڈی ایس پی نوشہروفیروز محمدایوب درس۔ایس ایچ او پھل محمد اشرف میمن.
تفصیلات کے مطابق دو ہفتےقبل پھل پڈعیدن روڈ پر گاؤں ابڑاھو کے قریب عبدالستار مگسی سے چار ملزمان نےاسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔
فریادی نے موٹر سائیکل کی روشنی میں ملزمان کو پہچان لیا تھا ۔
جس کی ایف آئی آر ملزمان کے ناموں کے ساتھ تھانہ پھل میں درج کرائی گئی تھی
خفیہ اطلاع ملنے پر پھل پولیس نے رند موری کے قریب ناکہ بندی کر کے چار ملزمان اشرف ھکڑو ۔حبدار علی عرف ولو تیونو۔صدام حسین سولنگی ۔نثار علی عرف نٹو گاڈھی جن کا تعلق بھریا تعلقہ سے ہے کو گرفتار کر کے ان سے 3 موٹر سائیکلیں 2عدد پسٹل اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
موٹر سائیکل ملنے کی خوشی میں فریادیوں نے پولیس کو ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی ۔
پھل تھانہ پر ڈی ایس پی نوشھرو فیروز ایس ایچ او پھل اشرف میمن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چار موٹر سائیکل چور ملزمان کو گرفتار کرکے 3 موٹر سائیکلیں 2 پسٹل اور کچھ نقدی رقم برامد کر لی گی ہے
ملزمان پر گناہ نمبر 44 46 45 قلم پی پی 392 ۔1A/23 پی ایس پھل تھانے پر داخل کردی گی ۔
ڈی ایس پی ایوب درس نے بتایا کہ ملزمان کو آج کورٹ میں پیش کر کے ریمانڈ لیا جائیگا
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام دشمن عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اور امن و امان اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کو بروئے کار لایا جائیگا۔ نوشہروفیروز رپورٹ راناریاض الحسن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں