6

”اگر میں مصباح الحق کی جگہ ہوتا تو ۔۔۔“سابق سٹار سپن باولر ثقلین مشتاق بھی سرفراز احمد کی برطرفی پر بول پڑے

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق سپن سٹار ثقلین مشتاق نے سرفراز احمد کی قیادت سے برطرفی کو جلد بازی قرار دے دیا ہے اور کہاہے کہ اگر میں مصباح الحق کی جگہ ہو تا تو انہیں ایک اور موقع دیتا ۔

تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق کا کہناتھا کہ اب بابراعظم کو کپتان بنادیا گیا، میں نہیں جانتا کہ انھوں نے انڈر 19 یا ڈومیسٹک لیول پر قیادت کی ہے یا نہیں اور وہ اس میں کیسے ہیں۔ثقلین نے کہا کہ مصباح الحق ایک دیانتدار اور ذہین انسان ہیں، وہ کوالٹی اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے مگر سلیکشن اور کوچنگ ان کیلئے نئی چیز اور مجھے یقین ہے کہ وہ غلطیاں کریں گے۔ثقلین کے مطابق مصباح اور بورڈ بہت زیادہ تجربے کررہا ہے مگر تجربات کبھی ٹاپ لیول پر نہیں ہوتے، ایسی چیزیں ایج گروپس اور اے ٹیم میں کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں