24

پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی جانب سے پاک میڈیا گروپ کے اراکین اور سعودی میڈیا پرسن کے اعزاز میں ڈنر اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا

(جدہ )عاطف علی وٹو
پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی جانب سے پاک میڈیا گروپ کے اراکین اور سعودی میڈیا پرسن کے اعزاز میں ڈنر اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک میڈیا ،سعودی میڈیا کے اراکین سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور پاک سعودی میڈیا کے اعزاز میں تقریب کے مہمان خصوصی مہمان خصوصی پاکستان کونصلیٹ کے وائس کونصلر جنرل شائق بھٹو تھے جبکہ تقریب کی صدا رات سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد نے کی تقریب سے پاک میڈیا کے ایگزیکٹو ممبر عدیل ریاض کھوکھر نے سعودی میڈیا پرسن کو پاک میڈیا اراکین اور گروپ کا کا تعارف پیش کیا تقرین کے مہمان خصوصی وائس کونصلر شائق بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کے سعودیہ عرب کے ساتھ ہمارا تعلق بھائیوں والا ہے اور آج پاک میڈیا اور سعودی میڈیا کو ایک ساتھ دیکھ کر دلی خوشی ہم جہاں تجارتی اور دیگر امور پے ایک ساتھ ہیں آج صحافتی سطح پر بھی ہمارے اور سعودی میڈیا کے درمیان بھائی بندی اور تعلقات بن رہے ہیں میں سعودی اور پاکستانی میڈیا کے درخواست کرتا ہوں اس وقت کشمیر جو بھارتی مظالم جاری ہے اس کے خلاف لکھا جائے اور عالمی دنیا کو بھارت کا مکرو چہرہ دیکھا جائے جو دو ماہ ہونے کو ہیں ہمارے کشمیری بھوک سے مر رہے ہیں گھروں میں راشن پانی نہیں ادویات کی قلت ہے جبکہ بھارتی ظالم حکومت کرفیو لگاے ہوئی ہے عالمی دنیا نوٹس لے اسکا اور کشمیر کا مسلۂ عالمی برادری کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے تقریب کے صدر سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے اپنے خطاب میں کہا کے ہم خدام الحرمین شریفین شاہ سلیمان اور محمد بن سلیمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کے سعودیہ عرب میں لاکھوں پاکستانی کو روزگار فراہم کئیے ہوئے ہیں اور میں سعودی میڈیا سے درخواست کروں گا کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور سوشل میڈیا پر کشمیری بھائیوں کے حق میں زیادہ سے زیادہ پوسٹ لگائے اور شئیر کریں تاکہ دنیا کو پتہ چل سکے کشمیر میں کیا ظلم ہو رہا ہے تقریب سے پاک سعودی میڈیا پرسن المنصورنظام الدين الأستاذة غادة ، الشاطبي ، الأستاذة منال الدرويش ،ڈاکٹر عاتكة ملا نے کہا کے ہم سعودی عرب میں پاکستانی میڈیا بھائیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے اور جس طرح ملکی سطح پر ہمارے بھائ بندی والے تعلقات ہیں ہمارے پاکستان سے اسی طرح میڈیا پرسن بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور تعلق بنائیں گیے تقریب سے پاکستان کونصلیٹ کے پریس کونصلر ارشد منیر نے پاک سعودی میڈیا تعلقات مزید مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر بات کی تقریب سے پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں ، پی پی پی کے صدر چوہدری تصور ،ذوالفقار گجر ، اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ تقریب آخر میں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چئیرمین خالد رشید ،اور پاک میڈیا گروپ کے صدر نورالحسن گجرنے تمام مہمانوں اور سعودی میڈیا اراکین کا تقریب میں شرکت پر۔ شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں