12

سفارتخانہ پاکستان کے اہلکار سید صادق حسین شاہ کے اعزاز میں منعقد الوداعی تقریب کا اہتمام

سفارتخانہ پاکستان کے اہلکار سید صادق حسین شاہ کے اعزاز میں منعقد الوداعی تقریب کا اہتمام

الریاض*(آصف رضا)پاکستانی تارکین وطن اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ سات سمندر پار ہونے کے باوجود ان کے دل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وہ ہر لمحہ پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا گو رہتے ہیں اور ان کی دلی تمنا ہے کہ پاکستان بھی دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑا ہو۔ جہاں کہیں وہ محسوس کرتے ہیں کہ پاکستان کے مفادات پر کوئی آنچ آ رہی ہے تو وہ اس کے تدارک کیلئے فوراً تیار ہو جاتے ہیں۔ ان کی باتوں سے حب الوطنی کی خوشبو آتی ہے۔ وہ صدق دل سے چاہتے ہیں کہ پاکستان کو لاحق موجودہ سنگین چیلنجز سے عہدہ برآء ہونے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ارشد تبسم ڈائریکٹر گلف نے یہ جذبات اور تاثرات سفارتخانہ پاکستان کے اہلکار سید صادق حسین شاہ کے اعزاز میں منعقد الوداعی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہے اس تقریب میں سید صادق شاہ کی اورسیز پاکستانیوں کیلئے ویلفیئر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کمیونٹی کی طرف سے ایک یادگار شیلڈ پیش کی ۔اس تقریب میں سفارتخانہ کے ویلفئیر ڈیسک کے آفسر خلیل احمد نے بھی خصوصی شرکت کی، تقریب میں پاک کمیونٹی نے حکومت پر زور دیا کہ حکومت کو مسئلہ کشمیر کیلئے مزید تیز اور نتیجہ خیز سفارتکاری کی کوشش کرے۔ تاکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کو بھارتی ظلم سے نجات دلائی جاسکے، دیگر اہم مہمانوں میں سے گرین پروفیشنل فورم کے صوبائی صدر عبدالروف ، ایم ٹی وی سے منسلک محمد صادق مصطفوی ، گلف ٹوریزم کے منیجر عبدالروف عباسی ، حامد یاسین ، عدنان ساہی ، چوھدری عبدالمجید سمیت کمیونٹی کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرکائے تقریب نے کمیونٹی کی ایسی سرگرمیاں کو سراہا اور سفارتخانہ کے بہترین تعاون کیلئے تعریفی کلمات ادا کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں