3

درم خیل مورخہ 1 نومبر ، آج بروزِ جمعہ”خاتونِ اوّل ثمینہ علوی کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے خواتین ونگ ، سابقہ صدر کراچی خواتین ونگ فضہ ذیشان اور ٹیم بی سی اے کی سربراہی میں بریسٹ کینسر شعور و آگاہی مہم کے حوالے سے گورنمنٹ اسکول میں ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا

مورخہ 1 نومبر ، آج بروزِ جمعہ”خاتونِ اوّل ثمینہ علوی کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے خواتین ونگ ، سابقہ صدر کراچی خواتین ونگ فضہ ذیشان اور ٹیم بی سی اے کی سربراہی میں بریسٹ کینسر شعور و آگاہی مہم کے حوالے سے گورنمنٹ اسکول میں ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔
پروگرام میں تمام ٹیچرز اور طالبات کو “بریسٹ کینسر” جیسے موذی مرض کے متعلق مکمل معلومات و بہترین رہنمائی فراہم کی گئی۔
پروگرام میں شرکت کرنے والی کراچی خواتین ونگ کی سابقہ صدر فضہ ذیشان ، سابقہ نائب صدر خواتین ونگ جبینہ ضمیر رُکنِ قومی اسمبلی نصرت واحد ،رُکنِ قومی اسمبلی *صائمہ ندیم ، ضلع کورنگی کی سابقہ صدر صنوبر فرحان اور تمام ذمہ داران اور اپنی ٹیم کا زرقہ ناز صاحبہ نے تہہ دل سے شُکریہ ادا کیا ،اور مزید کہا کہ جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت اس نیک کام کے لئے وقف کیا ھیں اور میں امید کرتی ہوں کہ ان شاءاللّٰہ تعالی’ آنے والے وقتوں میں ہم اس سے بھی کہیں زیادہ شاندار پروگرام کرینگے۔
رحیم اللہ درم خیل بیوروچیف پاور پلس نیوز کراچی



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں