13

ملتان نشتر ہسپتال و یونیورسٹی میں پھیپھڑوں کے سرطان کا عالمی دن منایا گیا

*ملتان نشتر ہسپتال و یونیورسٹی میں پھیپھڑوں کے سرطان کا عالمی دن منایا گیا*

اس سلسلے میںکمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو کی قیادت میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔

کمشنر ملتان نے اس موقع پر کہا کہ دنیا بھر سے ہر سال 5.7فیصد اموات پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوتی ہیں۔ حکومت پنجاب تمباکو نوشی کے خلاف اقدامات کررہی ہے۔

سموگ اور آلودگی کے پیش نظر کوڑا کرکٹ ، پلاسٹک یا فصلوں کی باقیات جلانے پر دفعہ 144نافذ ہے۔ خشت بھٹوں کو زگ زیک ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے۔

آگاہی واک میں وی سی نشتر ہسپتال ویونیورسٹی ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا، ڈاکٹر اعجاز مسعود، ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری، شعبہ امراض پھیپھڑوں کے سربراہ ڈاکٹر انجم نوید جمال، ڈاکٹر مسعود ہراج و دیگر ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف بھی موجود تھے۔

*رپورٹ ،اکبر علی نمائندہ پاور پلس نیوز ملتان*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں