15

فاطمہ بھٹو کی سندھ کی سیاست میں انٹری

*فاطمہ بھٹو کی سندھ کی سیاست میں انٹری*(رپورٹ:محمد ندیم راجپوت)

کراچی: بلاول بھٹو زرداری کے مولانا کے ساتھ کنٹینر پر جانے کے بعد شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے سندھ کی سیاست میں باضابطہ انٹری کرلی ہے۔

شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے اچانک لاڑکانہ پہنچ کر گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزاروں پر حاضری دی۔
فاطمہ بھٹو نے اپنے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑہائی اور فاتحہ خوانی کی۔

فاطمہ بھٹو کے ساتھ شہید بھٹو کے کارکن اور شہری بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو پاکستان میں تین دن تک قیام کرینگی جہاں وہ اپنی پارٹی کے دیرینہ کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرینگی۔

فاطمہ بھٹو کے جانب سے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں جس سے سندھ کی سیاست میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں