19

خانیوال نۓ تعینات ہونے والے ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد صاحب سے چوہدری ندیم احمد جٹ,میاں عبدالباسط نوناری,رانا جنید یسین کی خصوصی ملاقات ہوئی

*خانیوال نۓ تعینات ہونے والے ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد صاحب سے چوہدری ندیم احمد جٹ,میاں عبدالباسط نوناری,رانا جنید یسین کی خصوصی ملاقات ہوئی.جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال فیصل شہزاد صاحب کا کہنا تھا کہ میں آیندہ چند روز میں عبدالحکیم پولیس اسٹیشن کا دورہ کروں گا. جہاں صحافیوں ودیگر انجمن تاجران سے تعارفی ملاقات بھی کروں گا اور عبدالحکیم کی عوام کے مسائل بھی سنوں گا. ڈی پی او فیصل شہزاد صاحب کا مزید کہنا تھا کہ منشیات ودیگر سنگین جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے. عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں مجھ سے ذاتی طور پر مل سکتی ہے. عوام الناس کی خدمت کرنا اور انکے مسائل کو فوری حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے. فیصل شہزاد صاحب انتہائی سادہ اور ملنسار انسان ہیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں