6

قلعہ دیدارسنگھ. عرصہ دراز چلنے والے زمین کے تنازعہ پر پولیس کی موجودگی میں ایک گروپ کی اندھا دھندفائرنگ،ایک شخص جاں بحق راہگیر سمیت

او سی
قلعہ دیدارسنگھ. عرصہ دراز چلنے والے زمین کے تنازعہ پر پولیس کی موجودگی میں ایک گروپ کی اندھا دھندفائرنگ،ایک شخص جاں بحق راہگیر سمیت تین زخمی ایک کی حالت تشویشناک لاہور ریفر،لواحقین کا لاش مین حافظ آباد روڈ پر رکھ کر پولیس کیخلاف احتجاج،12گھنٹے چلنے والے احتجاج سے ٹریفک بری طرح متاثر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں،

وی او
قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ کوٹ آسائش میں چچا زاد بھائیوں ابو بکر جنجوعہ اور ڈاکٹر عمر عادل کے درمیان زمین کا تنازعہ چلا آرہا ہے جس پر گزشتہ روزڈاکٹر عمر عادل گروپ کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں ابوبکرگروپ کا تین بچوں کا باپ شہبازنامی موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ ولید ،صفی اللہ،راہگیر منیرزخمی ہوگئے،جن کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا جبکہ ولید کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیاولید کی داد ی صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی،لواحقین نے مین حافظ آبار روڈقلعہ دیدار سنگھ شیل پمپ چوک میں لاش رکھ کر روڈ بلاک کردیا قاتلوں اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی لواحقین کا کہنا تھا کہ دوپہر سے ملزمان کی جانب سے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے کیلئے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جس کی اطلاع مقامی پولیس اور افسران کو دی گئی لیکن کوئی کاروائی نہ ہوسکی پولیس کی موجودگی میںملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا،اور ملزمان پولیس کی سرپرستی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہوئے،12گھنٹے چلنے والے احتجاج سے ساری رات ٹریفک نظام بری طرح متاثر رہا سینکڑوںگاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں،پولیس نے محمد اعظم،افضال عرف جالی،محسن عرف پھلی،رانا احتشام الحق،عثمان طفیل،عمر طفیل،علی اکبر،ملک احسان اللہ،نوازش عرف باشو،انور عرف نانا وغیرہ اور 4کس نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،جبکہ عثمان طفیل کو گرفتار کر لیا اور مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بیوروچف قمرعباس علوی پاورپلس نیوز گوجرانوالہ قلعہ دیدارسنگھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں