20

شنوائی نہ ہوئی تو جے یو آئی کے دھرنے میں شامل ہوجائیں گے: نان بائیوں کا اعلان

*_شنوائی نہ ہوئی تو جے یو آئی کے دھرنے میں شامل ہوجائیں گے: نان بائیوں کا اعلان۔۔_*

*_آٹے کی قیمت کم نہ کرنے پر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے دھرنے میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔_*

*_آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کی بوری کی قیمت 1200 روپے تک بڑھادی گئی ہے تاہم ہمیں زبردستی روٹی سستی فروخت کرنے کا حکم دیا جارہا ہے۔_*

*_انہوں نے کہا کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن ہے، ضلعی انتظامیہ اور مل مالکان کی ملی بھگت سے آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔_*

*_شفیق قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری شنوائی نہ ہوئی تو ہم بھی جے یو آئی (ف) کے دھرنے میں شامل ہوجائیں گے۔_*

*_واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی اور تحریک انصاف  حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 27 اکتوبر کو کراچی سے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں شروع ہونے والے جے یو آئی کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہوچکا ہے۔_*

*_مظاہرین نے حکومت سے مستعفی ہونے اور دوبارہ عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔_*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں