31

سکھ یاتریوں کا گروپ سفیر امن ننکانہ پہنچ گیا 21ممالک کا 16ہزار کلو میٹرکاطویل سفر طے کر کے جتھہ کی “امن بس” کے ذر یعے گورودوارہ جنم استھا ن آمد

سکھ یاتریوں کا گروپ سفیر امن ننکانہ پہنچ گیا
21ممالک کا 16ہزار کلو میٹرکاطویل سفر طے کر کے جتھہ کی “امن بس” کے ذر یعے گورودوارہ جنم استھا ن آمد
ہم کینیڈا سے امن کے پیغام لے کر چلے ہیں اور امن کا یہ پیغام بھارت بھی لے کر جائیں گے: گورچرن سنگھ
ننکانہ صاحب ( حکیم جمیل اطہر پاور پلس نیوز شاہکوٹ ننکانہ )کینیڈا سے کرتار پور جانے کے لیے سکھ یاتری دنیاکے21ممالک کا 16ہزار کلو میٹرکاطویل سفر طے کر کے سردار گورچرن سنگھ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ امن کا پیغام لے کر”امن بس” کے ذریعے گورودوارہ جنم استھا ن ننکانہ صاحب پہنچ گئے ،گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا سکھ یاتریوں نے سکھ مسلم دوستی زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے .تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آٹھ سکھ یاتریوں کو لے کر”امن بس” کینیڈا سے گورودوارہ جنم استھان پہنچ گئی ہے۔ سکھ یاتریوں کی بس بیڈ روم، واش روم، باورچی خانہ، ڈائنگ ٹیبل جیسی سہولتوں سے مکمل طور پر آراستہ ہے۔ ننکانہ صاحب پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد ، ڈی پی او محمد اسماعیل کھاڑک سمیت ڈپٹی سیکرٹری شرائن محمد عمران گوندل ، مینجرگورودوارہ جنم استھان محمد عتیق گیلانی محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سکھ یاتریو ں کا شاندار استقبال کیا اور ان پر گلپاشی کی گئی بس ڈرائیور اور جتھہ لیڈر سردار گورچرن سنگھ نے میڈیاکو بتایا کہ ہم کینیڈا سے پیرس، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، ترکی ، ایران اور دیگر ممالک سے ہوتے ہوئے کوئٹہ کے راستے ننکانہ صاحب پہنچے ہیں پاکستان کے ہر ضلع میں ہمارا شاندار استقبال کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش پر لاہور کے رہائشی امیر خان نے کینیڈا سے کرتار پور سفر کے تمام اخراجات برداشت کئے ہیں جو سکھ مسلم دوستی کی لازوال مثال ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کرے کہ سکھ مسلم دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے سردار گورچن سنگھ نے کہا کہ ہم کینیڈا سے امن کے پیغام لے کر چلے ہیں اور امن کا یہ پیغام بھارت بھی لے کر جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ سے ہزاروں ماﺅں کے بیٹے مارے جانے کے بعد سیز فائر کر لیا جاتا ہے بہتر ہے کہ دو نوں ممالک جنگ کی بجائے تمام مسائل باہمی مذکرات سے طے کریں تاکہ ہزاروں مائیں بے اولاد اور بچے یتیم نہ ہوں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرتار پور راہداری کھول کر سکھ قوم کے دل جیت لیے ہیں اس موقعہ پرسکھ یاتریو ں سکھ مسلم دوستی زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے سکھ یاتری ننکانہ صاحب یاترا کے گوردوارں کی یاترا کریں گے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے سکھ یاتری 9نو مبر کوپاکستان میں کرتارپور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت بھی کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں