26

باندھی مسلسل کئی گھنٹوں جاری رہنے والی بارش نے شہر کو جل تھل کردیا باندھی و گردونواح میں درجنوں کچے مکان گرنے کی اطلاعات کو یہ جانی نقصان نہیں ہوا شہر کے روڈ راستوں پر بارش کا پانی جمع کاروبار

*باندھی رپوٹر رمضان علی مری پاور پلس نیوز*
باندھی مسلسل کئی گھنٹوں جاری رہنے والی بارش نے شہر کو جل تھل کردیا باندھی و گردونواح میں درجنوں کچے مکان گرنے کی اطلاعات کو یہ جانی نقصان نہیں ہوا شہر کے روڈ راستوں پر بارش کا پانی جمع کاروبار متاثر تفصیلات کے مطابق باندھی شہر اور گردونواح میں کئی گھنٹوں جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے شہر کا نقشہ ہی بدل دیا آزاد پورہ پھاٹک روڈ ۔حسینی چوک داتا چوک مورو روڈ شاہی بازار غریب آباد جمالی محلہ رحمن آباد لائین پار سمیت اکثر علاقے زیر آب آگئے بجلی کا۔نظام دھرم بھرم ہو گیا باندھی اور گردو نواح میں وقفے وقفے سے کئی گھنٹوں جاری رہنے والی موسلا دھار بارش سے درجنوں کچے مکان منہدم ہونے اور کئی افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں بارشوں سے قبل گٹروں اور نالیوں کی عدم صفائی کے باعث نالیوں اور گٹروں کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس سے شہری سخت عزیت میں مبتلا ہیں ادھر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی باندھی رئیس مظفر حسین جمالی نے ٹاؤن عملے کو الرٹ کرتے ہوئے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہنگامہ بنیادوں پر شہر کے روڈ راستوں سے فوری بارشوں اور گٹروں کا پانی نکال کر شہر کو صاف ستھرا کرنے کے احکامات دیے ہیں جس کے بعد ٹاؤن عملہ شہر میں بارشوں کے بانی کو نکالنے اور صفائی میں مصروف ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں