20

بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے ہائیڈرو یونین واپڈا کی بنیادی رجسٹریشن کی منسوخی کے بعد پاکستان واپڈا پیغام یونین سی بی اے بن گئی

OC
بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے ہائیڈرو یونین واپڈا کی بنیادی رجسٹریشن کی منسوخی کے بعد پاکستان واپڈا پیغام یونین سی بی اے بن گئی اس سلسلے میں بنوں میں پاکستان واپڈا پیغام یونین سی بی اے واپڈا کے مزدور کا اظہار تشکر کی ریلی نکالی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں,

VO
واپڈا دفتر ضلع بنوں میں پاکستان واپڈا پیغام یونین سی بی اے کے مزدوروں نے بلوچستان ہائی کورٹ کی طرف سے ہائیڈرو یونین کی بنیادی رجسٹریشن کی منسوخی کے فیصلے پر اظہار تشکر کی ریلی نکالی گئی اس موقع پر واپڈا کے مزدوروں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئیں پاکستان واپڈا پیغام یونین پیسکو کے صوبائی جنرل سیکرٹری اصغر خٹک نے اظہار تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان واپڈا پیغام یونین پیسکو سی بی اے بن گئی اور اب ہائیڈرو یونین پیسکو کے رجسٹریشن کی منسوخی کے بعد اس یونین کی حیثیت ختم ہوگئی ہے واپڈا مزدور کے حقوق کیلئے پاکستان واپڈا پیغام یونین پیسکو ہر پلیٹ فارم پر جنگ لڑے گی واپڈا ملازمین کے ریٹائرڈ ہونے پر ان کے بچوں کو واپڈا میں بھرتی کیلئے سن کوٹہ کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی آخر میں ملازمین نے کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی,
رفعت اللہ قریشی پاور پلس نیوز بنوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں