25

خورشید شاہ کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد

*خورشید شاہ کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد*

سکھر کی سیشن عدالت نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو پیش کیے بغیر مزید ریمانڈ سے متعلق نیب کی استدعا مسترد کردی۔
خورشید شاہ کے خلاف کرپشن کیس کی سکھر کے سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
عدالت میں نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کیے بغیر مزید ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔
اس موقع پر عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ وہ ایک گھنٹے میں خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں