34

دنیاپور:تھانہ سٹی پولیس اور حساس اداروں کا وارڈ نمبر ایک میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران 29 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی

DUNYAPUR NEWS
٭رپورٹ:چوہدری عبدالرحمن دنیاپور٭

OC
دنیاپور:تھانہ سٹی پولیس اور حساس اداروں کا وارڈ نمبر ایک میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران 29 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور 32 مشکوک افراد کے شناختی کارڈز کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی-
VO
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایس ایچ او تھانہ سٹی دنیاپور رئیس علی عنصر نے پولیس کی بھاری نفری،ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے جوانوں کے ہمراہ وارڈ نمبر ایک میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران 29 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی،32 مشکوک افراد کے شناختی کارڈز کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق بھی کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران فورتھ شیڈول میں شامل شخص کو بھی چیک کیا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں