12

بورےوالا دونوں آنکھوں سے نابینا خاوند کو مقدمہ کی بجائے مغویہ بیوی کی لاش مل گئی

بورےوالا(شبیرحسین سے)بورےوالا دونوں آنکھوں سے نابینا خاوند کو مقدمہ کی بجائے مغویہ بیوی کی لاش مل گئی۔ تھانہ جانے پر پولیس نابینا شخص کا مذاق اڑاتی رہی۔ کسی کیساتھ بھاگ گئی ہو گی۔ ایس ایچ او گگو منڈی انسپکٹر ریاض سیال نے کئی روز تک نابینا شخص کی بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج نہ کیا۔تفصیل کے مطابق بورےوالا کے نواحی علاقے بستی حصاریہ کالونی کے رہائشی دونوں آنکھوں سے نابینا عبدالرشید کی بیوی نسرین اختر 29 اکتوبر کو محنت مزدوری کرنے باہر گئی جہاں سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ درخواست دینے پر پولیس تھانہ گگو نے کئی روز گزرنے کے باوجود مغویہ نسرین اختر کے اغوا کا مقدمہ درج نہ کیا اور نہ ہی اس کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کیا۔ آج تھانہ صدر کے علاقے 261 ای بی میں مکئی کے کھیتوں سے مغویہ نسرین کی لاش مل گئی۔ خاتون رشتے کروانے کا کام کرتی تھی۔ عبدالرشید نے آر پی او ملتان سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او اور تفتیشی کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں