46

بھارت نے سری لنکا کوٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بھارت نے سری لنکا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میںپانچ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے وائیٹ واش کردیا،سری لنکا کی جانب سے 136کا ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

View image on Twitter

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور لوکیش راہول میدان میں آئے 17کے مجموعے پر لوکیش4رنز بناکر دچمیرا کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،39کے مجموعے پرروہت شرما27رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے ۔ائیر اور پانڈے نے ٹیم کے مجموعے میں42رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔
بھارت نے مقررہ ہدف 19.2اوورز میں پورا کر لیا ان کی جانب سے پانڈے کے 32اور ائیر کے 30رنز نمایاں ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے شانکہ اور چمیرانے 2,2وکٹیں حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی اورمقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر135رنز بنائے ، جس میں گرراتنے کے 36،شانکا کے 29اور سماروکراما کے 21رنز نمایاں ہیں ۔
بھارت کی جانب سے ہردیک پانڈیا اوراندکوٹ نے 2,2وکٹیں حاصل کی ۔
جادیو اندکت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں