45

پیر طریقت علامہ سید محمد یوسف بخاری کے اعزاز میں نامور صحافی محمد ندیم بٹ کی طرف سے پرتکلف عشائیہ

برسلز (نمائندہ خصوصی) پیر طریقت علامہ سید محمد یوسف بخاری کے اعزاز میں نامور صحافی محمد ندیم بٹ کی طرف سے پرتکلف عشائیہ ….. معروف مذہبی اسکالر علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری آف بیلجیئم کے والد گرامی اور پاکستان کی معروف علمی و روحانی شخصیت پیر طریقت حضرت علامہ پیر سید محمد یوسف بخاری خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف کے اعزاز میں نامور سینئر صحافی محمد ندیم بٹ ( نمائیندہ یورپ ARY NWES ) نے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا . جس میں مہمان خصوصی کے علاوہ علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری ، سردار محمد صدیق صدر PTI بیلجیئم ، چوہدری زوار حسین وڑائچ راہنما PTI پاکستان ، محمد ندیم بٹ اور دیگر نے شرکت کی . اس موقع پر محمد ندیم بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ پیر صاحب جیسی شخصیت کا اعزاز و اکرام کرنا اور آپ کا اس دعوت میں شرکت کرنا میرے لئے اعزاز ہے . پیر صاحب اور آ کے فرزند ارجمند علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری پورے یورپ اور دنیا کے دوردراز علاقوں تک معرفت الہی اور عشق و اتباع رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پہنچا رہے ہیں . جو کہ یقینا ہمارے لیے اور ہماری آنے والے نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے . اس موقع پر سردار صدیق احمد خان اور چوہدری زوار حسین وڑائچ نے بھی سادات کرام کی دینی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا . آخر میں علامہ پیر سید محمد یوسف بخاری نے اس پر تکلف عشائیے پر محمد ندیم بٹ صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا . اور شرکاء تقریب اور بالخصوص بیت المقدس کی آزادی اور امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور پاکستان کی سالمیت و ترقی کے لئے خصوصی دعا فرمائی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں